• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی مقامی عدالتوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی کئی مقدمات میں ضمانتیں منظور

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اسد قیصر کی آزادی مارچ کے چار مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لی ہیں، سیشن جج اعظم خان نے اسد قیصر کی تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات جبکہ تھانہ کوہسار اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج ایک ایک مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی وکلا علی بخاری اور شعیب شاہین کی تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردی، انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کی ،علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل ،شعیب شاہین و دیگر کے خلاف تھانہ بنی گالا میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری 29 جون تک 10،10 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔
اہم خبریں سے مزید