• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے عبداللّٰہ شاہ غازی کے 1294 ویں سالانہ عرس کا افتتاح کردیا

کراچی ( نیوز ڈیسک)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عبداللہ شاہ غازی کے 1294 ویںسالانہ عرس کا افتتاح کیا۔ گورنر سندھ نے مزار پر چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے زائرین میں کپڑے، پانی، جوس اور لنگر بھی تقسیم کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم ولی کے طفیل پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے مانگی گئی دعاؤں کو رد نہیں کرے گا انشاء اللہ بہت جلد پاکستان معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید