• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مریم کی 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ فوری ریلیز کرنے کی ہدایت

لاہور ( نمائندہ جنگ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 25-2024 تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 400ملین روپے فوری طور پر ریلیز کرنے اور گوشت، جھینگوں،جانوروں اور گارمنٹس کی برآمدات کے لئے کمپنی بنانے کی ہدایت کردی ،سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی عمل تیز کرنے اور لاگت کے درست اور بروقت تخمینے کے لئے بڑااور اہم قدم اٹھاتے ہوئے’پلاننگ کمشن فارم‘ (پی سی وَن) کے حوالے سے مینوئل دسمبر میں شروع کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہےوفاق میں رائج طریقہ کار اپناتے ہوئے پی سی وَن کی تیاری اور لاگت کے تخمینے کا عمل دسمبر میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،منصوبہ جات پر عمل درآمد کا آغاز ستمبر کی بجائے جولائی سے ممکن ہوسکے گا، منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کئی گنا تیز ہوجائے گی،وزیر اعلیٰ پنجابمریم نوازشریفکی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہوزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے تمام پی سی ون 15 جولائی تک جمع کرانے اور وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو 31 اگست تک تمام منصوبہ بندی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعلی نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عمل درآمد کے لئے بھی واضح اہداف طے کردئیے ہیں ،پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے 840 ارب کے ترقیاتی بجٹ پر عمل درآمدکے لئے بڑی تیاری کا آغاز کردیا گیا ہےپانچ سال کے سٹرٹیجک اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر وقت کے تعین کے ساتھ عمل درآمد کے اہداف طے کرلئے گئے، وزیراعلیٰ نے وزارت منصوبہ بندی وترقی کو ٹاسک سونپ دئیے ، ہر 14 دِن بعد جائزہ اجلاس منعقد ہوگا ،وزیراعلی ٰ نے ماہرین کی مدد سے پی سی ون بنانے کی ہدایت بھی کردی اور معیار ، رفتار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہےوزارت منصوبہ بندی وترقی ’کی پرفارمنس انڈیکس‘ اور ’سکور کارڈز‘ تیار کرے گی ، وزیراعلی نے کہا ہے کہ’کی پرفارمنس انڈیکس‘ اور ’سکور کارڈز‘کے ذریعے وزراءاور وزارتوں کی کارکردگی کی نگرانی کروں گی، عوام کا پیسہ امانت ہے، پوری دیانتداری سے عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے عوام کو محسوس ہونا چاہیے کہ ان کی زندگی میں آسانی آ رہی ہے، قیمتیں کنٹرول کرکے مہنگائی کو لگام دی ہے، انتظامی اقدامات میں مزید بہتری لائیں، کرایوں میں کمی، صفائی اور امن و امان یقینی بنانے کا معیار ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتر بنائیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا قانون تیار، اہداف بھی طے کرلئے گئے ہیں ۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیاکہسڑکوں، سیاحت، سکول اور صحت سے متعلق ترجیحی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے شروع کیے جائیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید