• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاملہ میاں بیوی کا، اسکینڈلائز نہیں کیا جانا چاہئے تھا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا برقرار، عدالتی فیصلے پر آپ کی رائے کیاہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس ہونا ہی نہیں چاہئے تھا، یہ ایک فضول اور خطرناک کیس ہے، اس کیس میں اپیلوں میں سزا برقرار رہی تو خواتین کیلئے بہت خطرناک مثال ہوگی، یہ رائے ہوسکتی ہے کہ معاملہ میاں بیوی کا ہے اسے اسکینڈلائز نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔

اہم خبریں سے مزید