• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن نے کراچی میں گیس پائپ لائن کے 6 بڑے پروجیکٹس مکمل کرلیے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن نے کراچی میں گیس پائپ لائن کے6بڑے پروجیکٹس مکمل کر لیے. ترجمان سوئی سدرن کے مطابق ایس ایس جی سی کراچی میں گیس کے کم پریشر، سپلائی کے مسائل اور صارفین کی طرف سے بڑھتی ہوئی گیس کی طلب کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی ہے. گیس کے بنیادی انفرااسٹرکچر کے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد ناگزیر ہوگیا تھا کیونکہ ملک میں 10 ملین سے زیادہ گھرانے اپنے گھروں کو گرم رکھنے اور کھانا پکانے کی ضروریات کے لئے پائپ لائن کے ذریعے قدرتی گیس پر انحصار کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید