• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ ٹیکس فری بجٹ ہے تو فنانس بل کیوں لائے ہیں؟ علی خورشیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے ۔ شہر میں بارہ سو ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ملتا ساڑھے چار سے پانچ سو ایم جی ڈی تک ہے - کے فور پراجیکٹ کی کہانی ایک عرصے سے سنتے آ رہے ہیں , اس سال میں بھی کے فور کا پراجیکٹ مکمل نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو یہ غرض نہیں کہ کام وفاق نے کرنا ہے یا سندھ کو کرنا ہے شہری اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں کراچی میں 2008 سے اس سال تک پانی کا ایک قطرہ تک نہیں دیا گیا۔ قائد حزب اختلاف نے سوال کیا کہ اگر یہ ٹیکس فری بجٹ ہے تو فنانس بل کیوں لائے ہیں؟ آپ لوگوں نے ٹیکس لگانے کی کوئی جگہ نہیں چھوڑی , ہم ٹیکس دینے والے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں پانی بجلی گیس نہیں ہے اور آپ ٹیکس بڑھاتے چلے جا رہے ہیں۔جمعرات کو اپنی گزشتہ روز کی نامکمل بجٹ تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کراچی سمیت سندھ میں بجلی کے تقسیم کار اداروں کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری طور سے وزیراعظم سے بات کریں ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ ادارے لوڈ شیڈنگ بند نہیں کرسکتے تو سندھ سے بھاگ جائیں۔
اہم خبریں سے مزید