• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایندھن کی ذخیرہ اندوزی، PPDA کا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف احتجاج

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) پاکستان میں کام کرنے والی تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں بشمول پاکستان اسٹیٹ آئل، شیل پاکستان لمیٹڈ، ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ، اور اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ سمیت دیگر کی جانب سے ایندھن کی سپلائی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ پی پی ڈی اے کے ترجمان حسن شاہ کا کہنا ہے کہ جب بھی ایندھن کی قیمتوں میں متوقع اضافہ ہوتا ہے تو یہ کمپنیاں ایندھن کی سپلائی کو ذخیرہ کر دیتی ہیں جس سے پیٹرولیم ڈیلرز اور عام لوگوں کو مصنوعی قلت اور بے جا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید