• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز میں قتل فرد کے ورثاء کو 10 لاکھ معاوضہ دینگے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو ایوان میں گزشتہ سات روز سے جاری بجٹ بحث کو سمیٹتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بجٹ میں42 ہزار ماہانہ فیس والے نجی اسکولوں پرٹیکس لگایاگیاہے، نجی اسکولوں سے ملنے والا ٹیکس محکمہ تعلیم کو دیا جائے گا.

حکومت سندھ نے صوبےبھر میں روڈز کا جا ل بچھایاہے،کراچی میں پانی اور دیگر مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، کراچی میرا ہے، آپ لوگوں سے زیادہ کراچی میں نے دیکھا ہے ۔کراچی میں ایک سال میں100ایم جی ڈی پانی دینگے۔ 

وفاق نے پہلے سے زیادہ فنڈز سندھ کے لیے رکھے ہیں۔ ہم دنیا کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم بنا رہے ہیں ،شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے ورثاءکو دس لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید