• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی طبقے پر ٹیکسز کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے، شیری رحمان

شیری رحمان(فائل فوٹو)۔
شیری رحمان(فائل فوٹو)۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میں نے ایک ہی طبقے پر بالواسطہ ٹیکسز کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی سفارش کی۔ 

اسلام آباد سے جاری بجٹ سے متعلق بیان میں شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے 9 دن تک تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنا۔ کمیٹی اپنی رپورٹ سینیٹ میں پیش کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کا نیا نظام غریبوں اور تنخواہ داروں پر سب سے زیادہ بوجھ ڈالے گا۔ 

شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہم ٹیکسوں پر چلنے والی معیشت کی حمایت کرتے ہیں امداد پر چلنے والی معیشت کی نہیں۔ ایف بی آر پوائنٹ آف سیل ٹیکس ریٹیلیرز اور سروسز پر بمشکل لاگو ہو رہا ہے۔ 

سینیٹر شیری رحمان کے مطابق بلوں کی کچی رسیدوں سے معیشت نہیں چلے گی۔ ٹیکس چوروں پر بوجھ ڈالیں، اسٹیشنری، بچوں کے فارمولا دودھ، ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ پر نہیں۔ 

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تبدیلیاں کرنے کا ابھی بھی وقت ہے۔

قومی خبریں سے مزید