• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں آننت اور رادھیکا کی شادی پر سونے کیساتھ چپاتیاں پیش کی گئیں: سارہ علی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، نواب آف پٹودی خاندان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے کہا ہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریب میں ہمیں سونے کے ساتھ روٹی پیش کی گئی۔

یاد رہے کہ اداکار سارہ علی خان نے جام نگر میں ہونے والی آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔

ان تقریبات سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک سوال کا  دلچسپ اور مزاحیہ جواب دیا ہے۔

سارہ علی خان نے آننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل کی تقریبات میں پیش کیے گئے کھانے سے متعلق سوال پر مذاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں ہر جانب ہیرے ہی ہیرے بکھرے ہوئے تھے، ہمیں کھانے میں روٹی کے ساتھ سونا پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان آننت اور رادھیکا کو بچپن سے جانتی ہیں، سارہ آننت کی اسکول کے زمانے سے دوست ہیں۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سارہ علی خان نے حال ہی میں ’مِڈ ڈے‘ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آننت کے خاندان نے ہماری سونے سے تواضع کی، انہوں نے ہمیں سونا پیش کیا اور ہم نے سونے کے ساتھ روٹی کھائی۔

سارہ علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ’پورا امبانی خاندان اور نیتا میڈم جو دھیرو بائی امبانی اسکول میں میری چیئر پرسن تھیں، سب ہی بہت گرمجوشی اور محبت سے خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میرے لیے جام نگر میں گزارے گئے تین دنوں کے درمیان سب سے یاد گار لمحہ وہ تھا جب میں نے آننت اور رادھیکا کو پیپر پر دستخط کرتے اور ایک دوسرے کو پیار سے دیکھتے ہوئے دیکھا۔‘

یاد رہے کہ جام نگر میں تین روزہ پری ویڈنگ جشن کے بعد حال ہی میں امبانی خاندان نے ایک عظیم الشان کروز پارٹی کی میزبانی کی تھی جو 29 مئی کو اٹلی میں شروع اور 1 جون کو فرانس میں اختتام پذیر ہوئی تھی۔

اس تقریب میں کیٹی پیری، بیک اسٹریٹ بوائز اور دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ مکیش اور نیتا امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی باقاعدہ شادی کی تقریبات کا آغاز 29 جون کو امبانی خاندان کی ممبئی رہائش گاہ، اینٹیلیا میں ایک پوجا پر مبنی تقریب کے ساتھ ہوگا۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید