• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہ پہنچ سکا، واپس پشاور روانہ ہوگئے


فوٹو: اسکرین گریپ
فوٹو: اسکرین گریپ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے تھے۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ چلتا رہا، مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی نہیں پہنچ سکا، برہان انٹر چینج سے پشاور واپس روانہ ہوگیا۔

علی امین گنڈاپورکی واپسی کے اعلان پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لیڈر شپ نامنظور کے نعرے لگائے گئے، جبکہ کارکنوں نے اراکین اسمبلی اور وزراء کی گاڑیوں کا گھیراؤ بھی کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرکے واپس جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید