• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور تعلیمی بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور تعلیمی بورڈ کے مارکنگ سینٹر سے امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹ ون سوشیالوجی کا بنڈل مارکنگ سینٹر سے غائب ہوا ہے جس میں 52 طلبہ کے پیپرز موجود تھے۔

لاہور بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنڈل کی چوری نے شعبہ امتحانات کی سیکریسی پر سوال اٹھا دیے۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا ہے کہ اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کر دیا، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ باہر سے کوئی انکوائری افسر تعینات کیا جائے۔

اس حوالے سے ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچے دو روز قبل غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی، پرچوں کے غائب ہونے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید