• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور : روڈ سیفٹی کےحوالے سے کیمپ لگائے گئے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ہائی وئے پٹرول بہاولپور ریجن کے زیر اہتما م  یزمان پل  56/ڈی بی فورٹ عباس روڈ اور کڈ والا روڈ پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف کیمپ لگائے گئے  جس میں لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ شمس الحق لوگوں کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ انسانی جان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز  نہیں  ہے ، اس موقع پر والدین کو بھی خصوصی لیکچر دیئے گئے کہ آپ نے بچوں کو جن کا ڈرائیونگ لائسنس  نہیں  بنا ہے اور اس کی عمر بھی کم ہے کو ہر گز موٹر سائیکل نہ دیں۔ اس حوالے سےپمفلٹ تقسیم کئے گئے اور مختلف جگہوں پر روڈ سیفٹی اور کم عمر ڈرائیور موت کا پیغام کے نام سے پینا فلکس لگائے گئے۔
تازہ ترین