• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارگل جنگ میں اسرائیل نے بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے، سابق اسرائیلی سفیر کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں اسرائیل کے سابق سفیر ڈینیئل کارمون نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارگل جنگ میں اسرائیل نے بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔

اسرائیل کے سابق سفیر ڈینیئل کارمون نے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کارگل جنگ کی حمایت کے بدلے بھارت اسرائیل کو غزہ جنگ میں ہتھیار فراہم کر رہا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ میں اسرائیل ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے بھارت کو ہتھیار فراہم کیے تھے۔

اس سے پہلے بھی اسرائیلی اور بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج بھارتی ساختہ ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

انڈین ٹریڈ یونین نے اسرائیل کو اسلحہ لے جانے والے تمام بحری جہازوں کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈینئیل کارمون 2014ء سے 2018ء تک بھارت میں اسرائیل کے سفیر رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید