• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن وفاقی حکومت تجویز کرے گی، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن وفاقی حکومت تجویز کرے گی۔

کراچی سے جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ وفاق کے ہر اچھے کام کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف وفاقی حکومت آپریشن تجویز کرے گی، پیپلز پارٹی نہیں چاہے گی کہ ملک میں انارکی اور افراتفری ہو۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پولیس کو جدید ہتھیار ملنا شروع ہوگئے ہیں، کچے کے ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید