• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے اسپتال میں ڈاکٹر بن کر آنے والا بیکری ملازم پکڑا گیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

سول اسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر میں گارڈز نے جعلی ڈاکٹر بن کر گھومنے والے بیکری کے ملازم کو پکڑ لیا۔ پکڑے جانے والے شخص کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا۔

ڈاکٹر گاؤن پہنے عبداللّٰہ نامی شخص سول اسپتال ٹراما سینٹر کے فلور پر گھوم رہا تھا تاہم جب سیکیورٹی گارڈ نے شک ہونے پر پکڑا تو پتا چلا وہ جعلی ڈاکٹر ہے، سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ 3 ماہ قبل بھی اسے پکڑا تھا۔ 

پولیس حکام کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ عبداللّٰہ کسی بیکری کا ملازم ہے، اسے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے اور اسپتال میں گھومتا رہتا ہے۔

 عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ اس نے لیب کوٹ خریدا تھا کیوں کہ اسے بچپن سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا۔

 اسپتال حکام نے بتایا کہ 3 ماہ پہلے پکڑا گیا تب بھی پولیس کو اطلاع نہیں دی گئی تھے تاہم افسران نے خود اس شخص کو وارننگ دے کر جانے دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید