• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائل فیملی کا مشکلات سے بھرپور سال، صحت کے مسائل بھی درپیش

لندن (پی اے) رائل فیملی کیلئے رواں سال اب تک مشکلات سے بھر پور سال ثابت ہوا ہے، جبکہ صحت کے مسائل بھی جاری ہیں، پرنسس رائل کا سر پر چوٹ لگنے کے بعد ہسپتال میں داخل ہونا اس سال کے آغاز سے رائل فیملی کو درپیش صحت کے مسائل میں تازہ ترین مسئلہ تھا۔ شہزادی این کو پیش آنے والا حادثہ جو کہ خیال کیا جاتاہے واکنگ کے دوران گھوڑے کی وجہ سے پیش آیا، کیٹ اس مہینے کے شروع میں کلر ٹروپنگ کیلئے تھوڑی دیر کیلئے عوام کے سامنے آئی تھیں۔ پرنسز آف ویلز ان دنوں کینسر کے علاج کے عمل سے گزر رہی ہیں، شہزادی این چارلس کی سالگرہ کے موقع پر شہزادہ اور شہزادی ویلز، شاہ جارج، پرنسز چارلوٹ، پرنس لوئس اور شاہ اور ملکہ کے ساتھ بکنگھم پیلس کی بالکونی پر موجود تھیں۔ کیٹ نے کلر ٹروپنگ سے ایک دن پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگرچہ ان کی صحت یابی کی رفتار اچھی ہے لیکن ابھی تک وہ خطرے سے باہر نہیں ہیں اور کیمو تھیراپی کے چند مہینے ابھی باقی ہیں۔ کیٹ کے کینسر کا پتہ کرسمس کے بعد ان کے پیٹ کے ایک بڑے آپریشن کے دوران چلا تھا اور انہوں نے لندن کلینک ہسپتال میں کم وبیش 2ہفتے گزارے تھے۔ انھوں نے قوم کو اپنے کینسر کی خبر مارچ میں ایک جذباتی ویڈیو میسیج کے ذریعے پہنچائی تھی۔ شاہ نے جنوری میں پراسٹیٹ کے آپریشن کے دوران کینسر کا انکشاف ہونے کے بعد اپریل میں عوامی فرائض سنبھال لئے تھے، چارلس کیملا کے ساتھ D-Day کی 80 سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے فرانس گئے تھے جہاں بین الاقوامی تقریب میں ان کے صاحبزادے ولیم نے اپنے والد کی نمائندگی کی تھی۔ شاہ اگلے مہینے چینل آئی لینڈ کا مختصر دورہ کریں گے۔ کہاجاتا ہے کہ ملکہ نے ان سے کہا ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں لیکن مصنف لی چائلڈ سے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے کام کی رفتار سست نہیں کریں گے اور جو ان سے کہا جا رہاہے اس پر عمل نہیں کریں گے ڈیلی مرر نے رپورٹ دی ہے کہ انہوں نے ڈاکٹروں کے اس خدشے کی وجہ سے کہ وہ بہت زیادہ کام کر رہے ہیں اپنا آسٹریلیا کا سرکاری دورہ مختصر کردیا تھا۔ شاہ اور کمیلا توقع ہے کہ موسم خزاں میں آسٹریلیا اور Samoa کا دورہ کریں گے لیکن خیال ہے کہ وہ اپنا نیوزی لینڈ کا دورہ ترک کردیں گے۔ دریں اثنا ڈچز آف یارک نے جنوری میں انکشاف کیا تھا کہ ان کو جلد کا کینسر ہے، ایک سال کے اندر ان کو دوسری مرتبہ کینسر تشخیص کیا گیا ہے، اس سے پہلے موسم سرما میں انہیں چھاتی کا کینسر تشخیص کیا گیا تھا جس کیلئے وہ مسٹکٹومی اور اس کےساتھ ہی ری کنسٹرکٹو سرجری کرارہی ہیں۔ گزشتہ فروری میں لیڈی گیبریلا کنگسٹن کے شوہر تھومس سر پر شدید چوٹ کے سبب ہلاک ہوگئے تھے ایک بندوق ان کے قریب سے ملی تھی، چارلس کی جانب سے سپورٹ کے اظہار کے طور پر لیڈی گیبریلا، شہزادہ اور شہزادی مائیکل آف کینٹ کی بیٹی کو گزشتہ ہفتہ رائل اسکاٹ پر شاہ کی بگھی کے جلوس میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیاتھا۔ اپنے شوہر کی وفات کے بعد لیڈی گیبریلا اس دن پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تھیں۔ اختتام ہفتہ مسٹر کنگسٹن کیلئے لیڈی گیبریلا اور کنگسٹن فیملی کے ساتھ ایک دعائیہ سروس بھی ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دعائیہ سروس کے انعقاد پر شکر گزار ہیں اور ایک شاندار شخصیت کی زندگی کو جو پہچانا جاتا تھا اور لوگ جس سے محبت بھی کرتے تھے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں رائل فیملی کو2022میں ملکہ آنجہانی اور 2021میں ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا دکھ بھی سہنا پڑا۔

یورپ سے سے مزید