• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو کابوسید ہ ترسیلی نظام ،لوڈڈ ٹرانسفارمر پھٹنے لگے

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا۔لیسکو کے ترسیلی نظام کی وجہ سے بوسیدہ اور اوور لوڈڈ ٹرانسفارمرز پٹاخوں کی طرح پھٹنے لگے۔ روزانہ ہر سب ڈویژن میں 2 سے 3 ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، ٹرانسفارمرز جلنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بجلی کی طویل بندش ہو رہی ہے، لیسکو کا عملہ انفرادی شکایت کو نظر انداز کر دیتا ہے۔لیسکو کی بجلی کی طلب 4 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3 ہزار 750 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لیسکو کو 250 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔ لیسکو ترجمان کے مطابق صرف ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے، بجلی کی سسٹم اپ گریڈ کررہےہیں۔شکایات کافوری ازالہ کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید