لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلو یز نے راولپنڈی ،کراچی ،راولپنڈی کے درمیان 5جولائی سے 30جولائی تک سمر وکیشن سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرین راولپنڈی سے مخصوص تواریخ کو دوپہر 12 بجکر 30منٹ پر روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچا کرے گی۔ اسی طرح کراچی کینٹ سے رات 8بجکر45منٹ پر روانہ ہوکر اسی روٹ سے گلے روزرات10بجے راولپنڈی پہنچا کرے گی۔ جہلم،لالہ موسی،گجرات،وزیر آباد، گوجرانوالہ، لاہور، رائیونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، خان پور، روہڑی، حیدرآباداس کے سٹاپ ہونگے۔سمر وکیشن سپیشل ٹرین2 اے سی سٹینڈرڈ 2ا ے سی بزنس 5 اکانومی کلاس 1 بریک وین 1پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی جبکہ6 اکانومی کلاس کو چز لاہور سے اس ٹرین کے ساتھ لگائی جائیں گی۔