• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این اے خالد لوند اور بیٹوں نے نصراللّٰہ گڈانی کو قتل کروایا، گواہان کا بیان

مقتول  صحافی نصراللّٰہ گڈانی : فوٹو فائل
مقتول  صحافی نصراللّٰہ گڈانی : فوٹو فائل

میرپور ماتھیلو میں صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران گواہان نے عدالت کو بتایا کہ ایم این اے خالد لوند اور دونوں بیٹوں نے نصراللّٰہ گڈانی کو قتل کروایا۔

انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی)  کی عدالت  میرپور ماتھیلو میں صحافی نصراللّٰہ گڈانی قتل کیس کی سماعت کے دوران گرفتار ملزم اصغر لوند کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم اصغر لوند کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا۔

گواہ مقتول کے بھائی یعقوب گڈانی اور گواہ کزن صلاح الدین بھی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

گواہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم این اے خالد لوند اور دونوں بیٹوں نے نصراللّٰہ گڈانی کو قتل کروایا، خالد لوند اور بیٹوں نے دھمکی دی تھی صحافی ان کے خلاف رپورٹنگ سے باز نہیں آ رہا۔

عدالت نے کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید