• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے جاری


اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کےخلاف مظاہرے جاری ہیں،  اسرائیلی شہری دن کے مصروف اوقات میں سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیلی مظاہرین نے کئی شہروں میں مرکزی شاہراہیں بلاک کردیں اور یرغمالیوں کی رہائی اور نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

 مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو حکومت نے اسرائیل کو نہ ختم ہونے والی جنگ میں جھونک دیا ہے، نیتن یاہو حکومت اپنا اعتماد کھو چکی، ہمیں نئی حکومت چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید