• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آج بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے والا درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے متجاوز ہو سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ایک اور گرم اور انتہائی مرطوب دن ہے، آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے والا درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہوا کا کم دباؤ بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے، آج رات سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی جبکہ کل سے درجۂ حرارت اور محسوس کیے جانے والے درجۂ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا کہ سمندری ہوائیں سمندری بادلوں کی آمد کا باعث بنیں گی اور آئندہ آنے والے دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری گرمی کی لہر جیسے موسمی حالات میں کل سے کمی متوقع ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل سے گرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آ جائے گی، کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید