حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف انوسٹیگیٹر فراڈ ونگ کی سربراہی کرے گا۔
فنانس بل کے مطابق ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ٹیکس چوری کو پکڑے گا اور ٹیکس چوری کو روکنے کے اقدامات کرے گا۔
ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ میں انٹیلی جنس یونٹ قائم کیا جائے گا، ونگ میں لیگل، اکاؤنٹنٹس اور ڈیجیٹل فارنزک یونٹ قائم ہوگا، ونگ میں کرائم سین یونٹ بھی قائم کیا جائے گا۔
فنانس بل کے مطابق ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر کم از کم 25 ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے گا، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر ٹیکس چوری کی رقم کے برابر جرمانہ ہوگا، فراڈ میں ملوث افراد کو 5 سے10 سال کی قید کی سزا دی جائے گی۔