• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے داؤدی بوہرا جماعت کے تین رکنی وفد کی ملاقات

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے داؤدی بوہرا جماعت کے تین رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،وفد میں علی اصغر جمالی،کمیل یونس اور علی حسین کمیل شامل تھے۔گورنرہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں معاشی، کاروباری سرگرمیوں میں داودی بوہرا جماعت کے کردار سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے داودی بوہرا جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کو خط لکھنے پر داودی بوہرا جماعت کی طرف سے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گورنر سندھ کو داودی بوہرا جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی طرف سے بھیجا گیا تہنیتی خط اور تعریفی سند بھی پیش کی۔

ملک بھر سے سے مزید