• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کیے گئے 3 ہندو تاجروں کو فوری بازیاب کرایا جائے، عوامی تحریک

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) عوامی تحریک کے مرکزی صدر لال جروار،مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ وسند تھری،مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی اور ایڈووکیٹ آصف کھوسو نے اپنے مشترکہ بیان میں غوثپور کے قریب اغوا کیے گئے تین ہندو تاجروں کو فوراً بازیاب کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تاحال ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والی پریا کماری اور دیگر مغویوں کو بازیاب نہیں کراسکی،سندھی ہندو تاجروں کے اغوا اور ہندو لڑکیوں کی جبراً شادی سندھ کے عوام برداشت نہیں کریں گے،غوثپور سے سندھی ہندو تاجروں کو اغوا کرلیا گیا ہے‘،سندھی ہندوؤں کو اغوا کرنے کے پیچھے سندھیوں کو سندھ سے بے دخل کرنے کی سازش ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ نتیش کمار،سنجے کمار اور نتیش گیہانی کو جلد بازیاب کرایا جائے،عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو زنجیروں میں جکڑ کر وحشیانہ تشدد کرنے والے اور مغویوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ڈاکوؤں کی عام معافی کا اعلان کر کے حکومت سندھ ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہی ہے، عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے، سندھی عوام بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں،سندھی ہندو تاجروں کے اغوا اور ہندو لڑکیوں کی جبراً شادی سندھ کے عوام برداشت نہیں کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید