• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 لاوارث لاشوں کی ٹنڈو یوسف قبرستان میں تدفین

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایدھی رضاکاروں نے لاوارث حالت میں مارکیٹ‘ بی سیکشن‘ سول اسپتال اور جامشورو تھانے کی حدود سے ملنے والی 4لاشوں کی ہفتہ کو ٹنڈویوسف قبرستان میں تدفین کردی ہے۔ ایدھی ترجمان نے کہاہے کہ 4روز قبل بی سیکشن اور مارکیٹ تھانوں کی حدود سے گرمی کے باعث 60/55سالہ دو عمر رسیدہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن کی لاشیں سول اسپتال لائی گئی تھی۔ دونوں متوفی افراد کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاشوں کو لاوارث قراردیکر تدفین کے لئے ایدھی رضاکاروں کے حوالے کیاتھا جبکہ جامشورو پولیس نے کول مائنز کے علاقے سے ملنے والی ناقابل شناخت لاش اور سول اسپتال انتظامیہ نے بھی ایک 40سالہ شخص کی لاش لاوارث قراردیکر ایدھی رضاکاروں کے حوالے کی تھیں ۔چاروں متوفیوں کی ہفتہ کو تدفین کردی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید