لاہور،سرگودھا (کرائم رپورٹرسے، نامہ نگار،صباح نیوز) بھاگٹانوالہ میں ایک شخص نے ذاتی عناد پر مخالفین کی 6بھینسوں کو آگ لگادی اور فرارہوگیا۔مالکان نے اپنی مدد آپ کے تحت5 بھینسوں کو تو بچا لیا مگر ایک بھینس جھلس جانے سےہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے سرگودھا میں تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں بااثر افراد کی جانب سےغریب زمیندار کے مویشیوں کو آگ لگانے کی مذمت کی ہے ایک بیان میں انہوں نے ، ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ جانوروں کو آگ لگانے سے سفاکی اور ظلم کی سوچ کا اظہار ہوتا ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔