بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے آئی جی پنجاب سمیت صوبہ بھرکے آر پی اوز، سی پی اوزکوجاری کردہ مراسلے میں کہاگیاہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی انڈیا سے موصول شدہ مراسلے کے مطابق انڈیاکے داؤدی بوہراکمیونٹی سے تعلق رکھنے والے1600نیشنلزکو پاکستان کاویزاجاری کیاگیاہے اور امکان ہے کہ 10ہزار نیشنلز 28جون سے 16جولائی 2024ء تک واہگہ کے ذریعے پہنچیں گے جس کے بعد وہ کراچی روانہ ہوجائیں گے لہٰذا ہدایت کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے ان کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایاجائے۔