• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کانگریس نے زمینی حقائق جانے بغیر قرارداد منظور کی، ضیاء عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف قرار داد کی منظوری حب الوطنی کی لازوال مثال ہے، منتخب نمائندوں نے عوام کی آواز اور جذبوں کا احترام کیا، امریکی کانگریس نے فروری کے انتخابات کے حوالے سے زمینی حقائق کو جانے بغیر قرارداد منظور کی۔ امریکا سے ہمارے بہترین دو طرفہ تعلقات ہیں مگر اس کے باجود کانگریس کے ارکان نے جو انداز اختیار کیا وہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بگاڑ کا سبب بن سکتے ہیں، امریکا کی تاریخ دہشت گرد ملکوں کی حمایت سے بھری پڑی ہے، وقت ہے کہ غزہ میں ہونے والے مظالم کو روکا جائے مگر امریکا نے اسرائیلی مظالم کی حمایت کی، کشمیر میں بھارتی ظلم کو روکنے کے لئے کبھی کوئی قدم نہیں اٹھایا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو کردار ادا کیا،جو قربانیاں دیں اس کا ذکر نہیں کیا جاتا، امریکی کانگریس کو اس پر قرارداد منظور کرنا چاہئے تھی۔

ملک بھر سے سے مزید