اسلام آباد (نمائندہ جنگ) شوگر ملوں کو چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مل گئی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، چینی کی مقامی مارکیٹ میں قیمت نہیں بڑھے گی ،شوگر ملوں نے گارنٹی دیدی، زرائع کے مطابق سب ملوں نے گارنٹی دی ہے کہ چینی کی مقامی مارکیٹ میں قیمت نہیں بڑھے گی ،پنجاب کی41شوگر ملز 96ہزار میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کر سکیں گی چینی ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ اکنامک کوآرڈی نیشن کونسل میں کیا گیا تھا،ای سی سی نے پورے ملک سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی ،ایکسپورٹ کی جانے والی چینی میں سے 64فیصد حصہ پنجاب نے ایکسپورٹ کرنا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو پراڈکشن کے حساب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت ملی ہے، کمشنر پنجاب کی جانب سے چینی ایکسپورٹ کرنے کے لئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔