• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، 2 اہلکار شہید

پشاور (اے پی پی) خیبر پختونخوا کے علاقے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کو خیبر پولیس نے ناکام بنا دیا تاہم 2اہلکار شہید ہوگئے، رات گئے دہشت گردوں نےراکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کیا، ناکہ بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوا۔خیبر پولیس کے بہادر اور شیر دل جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں فرارہونے پر مجبور کردیا۔خیبر حملے میں روڈ پرمشترکہ ناکہ بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق خیبر پولیس نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے حملہ کو پسپا کردیا، دہشت گرد رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔خیبر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ڈی پی او خیبر سلیم عباس کلاچی کا کہنا تھا کہ پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے۔

ملک بھر سے سے مزید