• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا و آخرت میں کامیا بی کیلئے سیرت طیبہ پر عمل کیا جائے‘ علماء

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے زیر اہتمام کانفرنس جامعہ الصادق اسلام آباد میں ہوئی۔ کانفرنس میں علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ حیدر علوی، مولانا یاسین قادری، علامہ اقبال حسین بہشتی، علامہ زاہد کاظمی، علامہ اصغر عسکری، علامہ ثمر عباس نقوی اور دیگر سمیت علمائے کرام و مبلغین شریک تھے۔ کانفرنس سے خطاب میں میں مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمیں فرقوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں‘ مگر ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔  علامہ حیدر علوی نے کہا کہ معاشرے کے اندر بڑھتی شدت پسندی کے خاتمے کیلئےنبی کریمؐ کی تعلیمات کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ علامہ یاسین قادری‘ علامہ سید ثمر نقوی، علامہ اصغر عسکری، مولانا گلزار حسین فیاضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید