• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے،آر پی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈ ی ریجن سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سی پی او سید خالد محمود ہمدانی بھی موجود تھے۔ وفد میں سیکرٹری راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ آصف بشیر چودھری ، نیئر علی سیکرٹر ی نیشنل پریس کلب اسلام آباد، بابر ملک اور شبیر ڈار شامل تھے۔ آر پی او نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ریجن پولیس صحافیوں کو درپیش مسائل کے  حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں  باہمی تعاون کو بروئے کار لایا جائے گا۔ وفد نے  مری پریس کلب کے صدر عبدالحمید عباسی کیخلاف درج مقدمہ پر صحافی برادری کی تشویش سے آرپی اوکو آگاہ کیا۔   اس موقع پر آر پی او کی جانب سے  یقین دلایا گیا کہ مقدمہ کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرائی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید