• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظات دور نہ ہوئے تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا، تاجربرادری

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی ) مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام بجلی پیٹرول گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف گزشتہ روز راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت قائم مقام صدر طارق جدون نے کی جبکہ شیخ آصف ادریس،رانا خرم،قاری خالد،سیف اللہ خان، چوہدری فاروق،اکرام گوشی سمیت دیگر عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمیت بجلی،سوئی گیس،ایل پی جی، پانی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کو نا منظور کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ تین روزہ علامتی ہڑتال کے باوجود اگر حکومت نے تاجر برادری کے تحفظات دور نہ کئے تو ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہوں گے۔ ۔
اسلام آباد سے مزید