• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر جی 13میں پولیس ناکے پر فائرنگ کرنے والے کارسوار گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سیکٹر جی 13میں پولیس ناکے پر فائرنگ کرنے والے کارسواروں کو گرفتار کرلیاگیا،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ناکہ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیاتوگاڑی میں سوار افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی اور رانگ وے سے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک پولیس افسر کو فائر لگا مگر بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہا،جب کہ گاڑی میں سوار ایک ملزم زخمی ہوگیا ۔ترجمان نے یہ نہیں بتایاکہ گاڑی میں سوار شخص کس کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔
اسلام آباد سے مزید