• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ہٹ دھرمی جاری، مقاصد حاصل ہونے تک غزہ جنگ جاری رکھنے پر قائم

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل غزہ جن سے متعلق اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل تمام مقاصد حاصل ہونے تک جنگ جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ 

حکومتی اجلاس میں بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ فتح کا کوئی نعم البدل نہیں، تمام مقاصد پورے ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ 

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کےلیے ہمارا عزم برقرار ہے۔ 

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس مجوزہ معاہدہ کرنے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید