• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یارک میں ڈبل ڈیکر بس اور کار میں تصادم، ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی

لندن (پی اے) پولیس کے مطابق یارک میں بس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈبل ڈیکر بس اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ ہنگامی خدمات کو ہفتہ کو برطانوی وقت کے مطابق 09:22 بجے رفورتھ کے قریب ویدربی روڈ پر بلایا گیا۔ نارتھ یارکشائر پولیس نے بتایا کہ ایک 31 سالہ ٹیسلا میں سوار شخص مسافر جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ڈرائیور، ایک 32 سالہ شخص، کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ ٹیسلا میں بس کے ڈرائیور کے ساتھ تین دیگر مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اس واقعے سے نمٹنے کے لئے دو ایئر ایمبولینسیں، تین دیگر ایمبولینسز اور ایک خطرناک ایریا ریسپانس ٹیم پولیس کے ساتھ شامل ہوئیں۔ پولیس کے مطابق متوفی کا تعلق نیو کاسل کے علاقے سے ہے۔ فورس نے مزید کہا کہ ٹیسلا ڈرائیور کا تعلق ٹیسائیڈ سے ہے۔ سڑک 17:25 بجےدوبارہ کھولی گئی۔ کسی کو بھی حادثے کے بارے میں معلومات ہو یا جس کے پاس ڈیش کیم فوٹیج ہو، پولیس سے رابطہ کی درخواست کی گئی ہے۔

یورپ سے سے مزید