• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام کمیونٹیز کو ساتھ لےکر چل رہے ہیں، بیرسٹر محمد حفیظ

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی)آزاد امیدوار بیرسٹر محمد حفیظ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کا انتخابی مہم میں ملنے والی حمایت اگر ووٹ میں تبدیل ہو گئی تو ہماری جیت یقینی ہے، ہم ہال گرین موزلے حلقہ میں آباد تمام کمیونٹیز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ سیاسی و سماجی رہنما پرویز رٹوی کی جانب سے بلائی گئی کارنر میٹنگ میں اظہار خیالات کرتے ہوئے بیرسٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ تمام کمیونٹیز کی شرکت ہی ہماری کامیابی ہے، لیبر پارٹی کے رہنما نے بنگلہ دیشی کمیونٹی کو ٹارگٹ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا بلکہ ان کی پالیسی کا حصہ ہے ،روانڈا پالیسی غیر قانونی ہے کل کوئی اور کمیونٹی ٹارگٹ ہو گی، ہمیں مل کر اس کا مقابلہ چار جولائی کو ووٹ کی طاقت سے کرنا ہو گا، بے شمار لوگوں نے لیبر پارٹی سے ناتہ توڑ کر آزاد امیدوار بیرسٹر حفیظ کی حمایت کا اعلان کیا جسے سراہا گیا۔ بیرسٹر حفیظ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ فلسطین، غزہ ،کشمیر ہماری پہلی ترجیح ہیں، ہم ہال گرین و موزلے حلقہ کے بنیادی مسائل کونسل ٹیکس میں کٹ ،بچوں کا فری سکول ڈنر، NHS ویٹنگ لسٹ کا خاتمہ، ہال گرین کا صاف ستھرا ماحول، کلین و گرین انوائرمنٹ پالیسی پر کام کریں گے۔
یورپ سے سے مزید