• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائل منٹ: ٹیم جی بی اور پیرا ولمپکس جی بی کے اعزاز میں 50 پنس کا سکہ جاری

لندن (پی اے) رائل منٹ نے رواں سال پیرس اولمپکس اورپیرا ولمپکس سے قبل ٹیم جی بی اور پیرا ولمپکس جی بی ایتھلٹکس کے اعزاز میں 50پنس کا سکہ جاری کردیا سکے پر اولمپکس اور پیرا ولمپکس کے ایتھلٹکس ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں اور پس منظر میں یونین کا پرچم لہرا رہا ہے جبکہ اس کے نیچے ایفل ٹاور کا نقشہ ہے۔ ٹیم جی بی اور پیرا ولمپکس جی بی کےایتھلٹکس کو ان کے کٹ بیگ میں یہ سکے ملیں گے، سکے کے اجرا کی تقریب میں منٹ نے ٹیم جی بی ایتھلٹک Andrea Spendolini-Sirieix اور روبی ایوان کو مدعو کیا ہے جبکہ تقریب میں ول بیلے اور فن می Oduwaiye پیرا ولمپکس جی بی کی نمائندگی کریں گے اور پہلے چند سکے تقسیم کریں گے۔ ٹیم جی بی کے غوطہ خور Spendolini-Sirieix کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں جانا ہی ایک اعزاز ہے لیکن ہمارے ساتھ یادگاری سکے کا ساتھ جانا ناقابل فراموش ہوگا۔ ٹیبل ٹینس کی اسٹار Bayley کا کہنا ہے کہ مجھے پیرا ولمپکس ایتھلٹ ہونے پر فخر ہے اور ایک ٹیم کی حیثیت سے سکے کی تقریب اجرا میں نمائندگی بہت خصوصیت رکھتی ہے، خود اپنا سکہ جاری کرنا ایک اعزاز ہے اور بہت برسوں تک مجھے یاد رہے گا۔ رائل منٹ میں یادگاری سکوں کی ڈائریکٹر ریبیکا مورگن کا کہنا ہے کہ ا ولمپکس اور پیرا ولمپکس گیمز کھیلوں کے ایونٹ میں سب سے بڑے ہوتے ہیں، اس سے پوری دنیا میں ایتھلٹس کے ٹیلنٹس اجاگر ہوں گے، مجھے امید ہے کہ یہ سکے خصوصی طور پر قسمت کے اچھے ہونے کی علامت ثابت ہوں گے، منٹ میں ہر فرد ہماری ٹیم جی بی اور پیرا ولمپکس جی بی کے ایتھلٹکس کو مبارکباد دے رہا ہوگا۔ ٹیم جی بی اور پیرا ولمپکس جی بی کیلئے جاری کردہ اعزازی 50پنس کا سکہ خریدنے کیلئے رائل منٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور اس کے کلر ایڈیشن بھی دستیاب ہیں، اس کی قیمت 12پونڈ سےشروع ہوتی ہے۔
یورپ سے سے مزید