• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، سوئٹزر لینڈ، اٹلی میں شدید طوفان، 7 افراد ہلاک

پیرس( نیوز ڈیسک)فرانس، سوئٹزر لینڈ اور اٹلی میں شدید طوفان اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں مجموعی طور پر7افراد ہلاک ہو گئے۔فرانس میں تیز ہواؤں کے باعث کار پر درخت گرنے سے 3افراد ہلاک اور 1شدید زخمی ہوا۔سوئٹزر لینڈ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں 4افراد ہلاک جبکہ 2لاپتہ ہو گئے تینوں یورپی ممالک میں شدید طوفان اور بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے خراب موسم کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
یورپ سے سے مزید