• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں انتخابات: نیشنل ریلی نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی

پیرس( نیوز ڈیسک)فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے وزارت داخلہ نے سرکاری نتائج جاری کر دئیے۔نتائج کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو تاریخی کامیابی ملی ہے۔ پیرس سے فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل ریلی 33فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 28فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔صدر ایمانویل میکرون کی جماعت 20فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا ٹرن آؤٹ 66.7فیصد رہا۔ برطانوی نشریات ادارے کا کہنا ہے کہ 1997کے بعد یہ اب تک کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔ 
یورپ سے سے مزید