• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک کنٹریکٹ میں 84 بلین پاؤنڈز کی ادائیگیاں، عوام کی جیبوں سے اتنی بڑی رقم ٹوری دوستوں کو دینے پر لوگ ناراض ہیں، شیڈو چانسلر

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) ٹوری ڈونرز سے منسلک کمپنیوں کو 2016سے پبلک کنٹریکٹ میں8.4بلین پاؤنڈز کی ادائیگیوں کے انکشاف پر انسداد بدعنوانی چیئرٹی نے عوامی معاہدوں والی کمپنیوں سے چندہ قبول کرنے والی جماعتوں پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ،برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنزرویٹو عطیہ دہندگان سے منسلک کمپنیوں نے 2016سے اجتماعی طور پر عوامی رقم میں8.4بلین پاؤنڈز حاصل کیے۔ تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی کو حمایت میں ملنے والی رقم سے یہ 150 گنا زائد ہے۔ حکومتی اخراجات اور سیاسی عطیات کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ کلیدی شراکت داروں نے جنوری 2015سے ٹوری پارٹی کو53.7ملین پاؤنڈز دئیے۔ مذکورہ رقم ایسی فرمز کو کنٹرول کرتے ہوئے جنہوں نے آٹھ سال میں اربوں کے سرکاری اور این ایچ ایس معاہدے حاصل کیے ہیں۔ ایک انسداد بدعنوانی خیراتی ادارے نے ان جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو عوامی معاہدوں والی کمپنیوں سے عطیات قبول کرتے ہیں جو برطانیہ کو امریکہ اور یورپ کے دیگر ممالک کے برابر کر دے گی۔ شیڈو چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ برطانوی عوام اب بھی ناراض ہیں کہ پبلک پرس سے اتنی رقم ٹوری پارٹی کے دوستوں اور عطیہ دہندگان کے پاس گئی۔ ایسی کوئی تجویز نہیں ہے کہ جن افراد یا کمپنیوں کا نام لیا گیا ہے انہوں نے قانون توڑا ہے یا کوئی غلط کام کیا ہے لیکن تجزیہ سیاسی عطیہ دہندگان کو دیئے گئے معاہدوں کی اعلیٰ قیمت پر روشنی ڈالتا ہے اور مفادات کے تصادم کے خطرے کے بارے میں سوالات جنم دے رہا ہے ۔عطیہ دہندگان میں فرینک ہیسٹر جس کی کمپنی دی فونکس پارٹنر شپ نے سال 2016 سے این ایچ ایس اورمحکمہ صحت سے 427.7ملین پاؤنڈز حاصل کیے جس نے 2023سے کنزرویٹو کو 15.3ملین کا عطیہ دیا۔ جے سی بی سروس نے گزشتہ سال مئی 2017اور ستمبر کے درمیان تقریباً 3.3ملین کا عطیہ دیا اسی کارپوریٹ گروپ میں شامل کمپنیوں نے اپریل 2016اور اس سال اپریل کے درمیان براہ راست566.161پاؤنڈز وصول کیے رچرڈ ہارپین نے مئی 2016اور مارچ 2024 کے درمیان2.7 ملین پاؤنڈ کا عطیہ دیا جس میں اس کمپنی کا عطیہ بھی شامل ہے جس پر اس کا اہم کنٹرول ہے گروتھ پارٹنر ایل ایل پی ان کی فرموں ہارمونی برج لمیٹڈ اور لبرٹی ہاؤس (ہل) لمیٹڈ نے مئی 2019 اور اگست 2021کے درمیان ہومز انگلینڈ سے مشترکہ طور پر 730,980پاؤنڈز وصول کیے ڈاکٹر سیلوا پنکج جنہوں نے نومبر 2015 سے قدامت پسندوں کو 7لاکھ 27ہزار پاؤنڈ کا عطیہ دیاان کی کمپنی ایف بی (جی بی) لیمیٹڈ (جسے پہلے فورٹریس پراپرٹیز کہا جاتا تھا) نے نومبر 2020اور اگست 2023کے درمیان ہومز انگلینڈ سے4,733,336 پاؤنڈز حاصل کیے۔ عوامی رقم وصول کرنے والے عطیہ دہندگان کی فہرست میں بہت سے ڈویلپرز اور پراپرٹی انڈسٹری کی فرمیں شامل ہیں 2016کے بعد سے124 عطیہ دہندگان سے منسلک کمپنیوں نے ہومز انگلینڈ سے1بلین پاؤنڈسے زیادہ کی رقم حاصل کی ہے یہ ادارہ جو نئی سستی رہائش کے لیے فنڈ فراہم کرتا ہے گزشتہ سال عطیات کے گارڈین کے تجزیے سے پتا چلا کہ 2010 سے کنزرویٹو پارٹی کو ملنے والے عطیات میں سے کم از کم10فیصد جائیداد کی صنعت سے منسلک لوگوں یا کمپنیوں کی طرف سے آئے تھے لیبر پارٹی کے ایک الگ تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ وبائی مرض کے دوران کنزرویٹو سے منسلک فرموں کو بغیر مسابقتی ٹینڈر کے بھی4.5بلین پاؤنڈ کے ٹھیکے دیے گئے تھے کنزرویٹو پارٹی کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قابل اطلاع عطیات کا انتخابی کمیشن کو صحیح اور شفاف طریقے سے اعلان کیا جاتا ہے قانون کی مکمل تعمیل کرتے ہیں فنڈ ریزنگ جمہوری عمل کا ایک جائز حصہ ہے متبادل سیاسی مہم کے لیے ٹیکس دہندگان کی مالی اعانت ہے کسی بھی فرد پر پارٹی یا حکومتی پالیسی پر اثر انداز ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یورپ سے سے مزید