• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرواز کا ایمرجنسی اسٹاپ، گیٹوک ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی عارضی معطلی، مسافروں کو پریشانی

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) برٹش ائیرویز کی ایک پرواز کو رن وے پر ہنگامی طورپر رکنے پر مجبورکیے جانے کے بعد گیٹوک ہوئی اڈے کی تمام پروازوں کو عارضی طو رپر معطل کرنا پڑ گیا جس سے مسافروں کوپریشانی کاسامنا کرناپڑا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برٹش ائیر ویز کا ایک بوئنگ 777جیٹ کو دیگر تمام پروازوں کو ٹیک آف کرنے سے روکتے دکھایا گیا ہے عارضی طور پر دیگر پروازیں معطل ہونے کے باعث تعطیلات پر جانے والے ہزاروں مسافروں میں افراتفری پھیل گئی۔ مسافروں کی مدد سے حاصل کردہ ایک ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ فائر انجن اسٹیشنری گاڑی کی طرف تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں جبکہ مسافروں کو بتایا جا رہا ہے کہ ٹیک آف کو روک دیا گیا ہے مذکورہ فلائٹ گزشتہ روز سہ پہر وینکوور کیلئے روانہ ہونے والی تھی جسے ایمرجنسی اسٹاپ پر مجبور کیا گیا۔ ہوائی اڈے کے ذمہ داران کی طرف سے سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روانگی والے طیارے کے بریک گرم ہو نے کی وجہ سے اسے روکا گیا اور طیارہ گیٹ وک رن وے پر پھنس کر رہ گیا، دیگر معطل ہونے والی پروازوں کے مسافروں کی بہت بڑی تعداد کو ائرپورٹ پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریول ایکسپرٹ سائمن کالڈر کے مطابق دبئی سے ایمریٹس اے 380پرواز سمیت کم از کم 12پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا جسے برسلز میں لینڈ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق مسترد شدہ ٹیک آف کے بعد ہوائی اڈے کا رن وے بند کرنا پڑا ویب سائٹ پر آن لائن دوپہر12.53 بجے بند ہونے کی اطلاع دی گئی۔ ائرپورٹ ترجمان نے کہا ہے کہ حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہوائی اڈے کی فائر سروس نے ہوائی جہاز کی مدد کے لیے تیزی سے اپنا کردار نبھایا۔ بعض پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا مگر رن وے اب کھلا ہے اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ برٹش ائرویز ترجمان کے مطابق ان کے پائلٹس نے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ٹیک آف منسوخ کرنے کا احتیاطی فیصلہ کیا حفاظت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہوتی ہے اور ہم صارفین سے ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ موسم گرما میں جانے کی کوشش کرنے والے خاندانوں کے لیے رواں ہفتے ایک اور رکاوٹ بھی قابل ذکر رہی۔ برمنگھم ائرپورٹ سے پرواز کرنے والے خاندانوں کو سیکورٹی کے لیے لمبی قطاروں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ایک مسافر نے اسے صحت اور حفاظت کی تباہی قرار دیا۔ ہوائی اڈے کا استعمال کرنے والے مسافروں کو 60ملین پاؤنڈ کے سیکورٹی ہال کے افتتاح کے بعد حالیہ ہفتوں میں ٹرمینل سے گزرنے کے لیے کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑانیا علاقہ بالآخر مسافروں کو دو لیٹر تک مائعات اور بڑی برقی اشیاء کو کیبن کے سامان میں چھوڑنے کی اجازت دے گا جب وہ سیکورٹی سے گزرتے ہیں تو انہیں یہ رعایت مل سکے گی لیکن حکومت کی تازہ پابندیوں کا مطلب ہے کہ مسافر اب صرف 100ملی لیٹر کی بوتلوں تک محدود رہیں گے۔
یورپ سے سے مزید