• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین امیدوار نے کوئی ووٹ نہ لے کر تاریخ رقم کردی

ٹورونٹو ( نیوز ڈیسک) کینیڈامیں وفاقی انتخاب میں حصہ لینے والے ایک امیدوار نے صفر ووٹ لے کر تاریخ رقم کر دی اور ملکی تاریخ میں کوئی ووٹ نہ لینے والا پہلا امیدوار بن گیا،ٹورونٹو میں منعقد ہونے والے ضمنی الیکشن میں 84امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے ایک فیلکس اینٹوئن ہیمل بھی تھے۔فیلکس ہیمل اس دوڑ میں وہ واحد امیدوار تھے جنہوں نے صفر ووٹ حاصل کئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود بھی اپنے آپ کو ووٹ نہیں ڈالا کیوں کہ وہ ٹورونٹو کے رہائشی نہیں ہیں، اس لیے وہ ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں تھے۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے نتائج دیکھے تو سوچا کہ وہ ایک ایسے امید وار ہیں جس پر سب کا اتفاق ہے سب نے مجھے ووٹ نہ دینے پر اتفاق کیا۔
یورپ سے سے مزید