• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی بشیر احمد فقیر منش انسان تھے، عبدالرشید ربانی، عمر توحیدی، مفتی ادریس

اولڈہم (پ ر ) سواد اعظم اہلسنت والجماعت برطانیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری عبد الرشید کے والد حاجی بشیر احمد صوم و صلوۃ کے پابند اور فقیر منش انسان تھے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست اعلی مولانا عبدالرشید ربانی، پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی،مفتی محمد ادریس،جمعیت علمائے اسلام برطانیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری حسین احمد مدنی، حافظ محمد احسن، قاری شمس الرحمن طارق، مولانا امداد الحسن نعمانی، مولانا محمد اکرم اوکاڑوی،مفتی فیض الرحمن، مولانا ضیاءالمحسن اور دیگر علما ئے کرام برطانیہ نے قاری عبدالرشید سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ علمائے کرام نے مرحوم کیلئے دعائےمغفرت کی دعا کی اور کہاکہ قاری عبدالرشید، مولوی عمر فاروق، مولوی عادل فاروق اور حافظ عامر فاروق مرحوم حاجی بشیر احمد کیلئے بہترین صدقہ جاریہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے گناہوں سے درگزر فرماکر انہیں جنت کا مکین بنائے اور خاندان کے تمام افراد کو صبر عطا فرمائے،آمین۔
یورپ سے سے مزید