• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری رہنما چوہدری عظیم کی چوہدری خادم حسین سے ملاقات

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ) کشمیر ی رہنماچوہدری محمد عظیم نے برمنگھم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چوہدری خادم حسین مشیر صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی۔ چوہدری محمد عظیم نے ان کے کزن چوہدری محمد قاسم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما بشیر رٹوی، اظہر قادری ، فیضان عارف ،خواجہ منظور نے بھی چوہدری قاسم اور چوہدری محمد عظیم کی بہن کی وفات پر تعزیت کی۔اپنے اس دورے کے دوران کشمیر ی رہنماؤں نے ریاست کے دونوں اطراف کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ میں بیٹھ کر کشمیر کو بھارت کا اندرونی مسئلہ قرار دے رہا ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتو نیوگوتریس بھارت پر واضح کریں کہ کشمیر متنازع ریاست ہے، محمد عظیم اور چوہدری خادم حسین نے کہا اگر بھارت کشمیر ی عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم نہیں کرتا تو اقوام متحدہ کشمیر کے دونوں اطراف جنگ بندی لائن ختم کی جائے ،ریاست کے دونوں اطراف عوام کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت دی جائے ۔ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ چوہدری خادم حسین مشیر صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ اظہر صادق کی توجہ دلاتے ہوئے کہا میر پور سدھن گلی و راولپنڈی کے درمیان مسافروں کی چیکنگ کا فرسودہ نظام فوری ختم کیا جائے، دوران سفر عوام کو بلاجواز روکنا رقم وصول کرنا بند کیا جائے،آزاد کشمیر میں فوری سرکاری ٹرانسپورٹ سروس شروع کی جائے اورکھٹارا ٹرانسپورٹ بند کی جائے، عوام کو بہتر نظام حکومت دیا جائے،آزاد کشمیر اسمبلی کو ایک بااختیار اسمبلی بنایا جائے۔
یورپ سے سے مزید