• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریک ڈاؤن ،ایل پی جی کی 80فیصد دکانیں بند،بلیک میں فروخت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) غیر معیاری سلنڈرز میں ایل پی جی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث شہر میں80 فیصد دکانیں بند ہوگئیں، شہریوں کوایل پی جی ملنامشکل ہوگئی ، اوگرا نے ایل پی جی کا ریٹ 234 روپے فی کلو مقرر کر رکھا ہے،مارکیٹ میں ایل پی جی بلیک میں 300 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ دکانیں بند ہونے سے متعدد کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت غیر معیاری سلنڈر ساز کارخانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی کیونکہ ان میں سے اکثر یا تو سیاستدان ہیں یا ان سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد ہیں ۔ دکانداروں نے کہا ہے کہ ایل پی جی کے حوالے سے ایس او پیز جاری کیے جائیں ہم عملدرآمد کریں گے۔
لاہور سے مزید