• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ بستی ملوک نے چک 12 فیض میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم رمضان کو گرفتار کرلیا،بستی ملوک کے علاقے 12 فیض سے 6 سالہ بچی کے والد نے پولیس کو اطلاع دی کہ ملزم رمضان نے اس کی کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی  اور فرار ہو گیا ، ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او مخدوم رشید راؤ طارق پرویز کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک عمران گل اور دیگر افسران پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملتان سے مزید