• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ، انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی تاریخی کامیابی

فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کی رہنما میرین لی پین اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔
فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کی رہنما میرین لی پین اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے(تصویر سوشل میڈیا)۔

فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد فرانسیسی وزارت داخلہ نے سرکاری نتائج جاری کردیے۔ ان نتائج کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت کو تاریخی کامیابی ملی ہے۔ 

پیرس سے فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی 33 فیصد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ 

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ 28 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 

فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صدر میکروں کی جماعت 20 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس میں انتخابات کے پہلے مرحلے کا ٹرن آؤٹ 66.7 فیصد رہا۔ 

برطانوی نشریات ادارے کا کہنا ہے کہ 1997 کے بعد یہ اب تک کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید