• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، 116 افراد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے ایک گاؤں میں منگل کو مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 116 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین کی ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایٹا کے ایس ایس پی راجیش کمار سنگھ کے مطابق یہ واقعہ پولاری گاؤں میں ست سنگ کے دوران پیش آیا۔ 

مقامی خاتون کے مطابق یہ تقریب مقامی ہندو گرو کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔

بھگدڑ کا واقعہ نئی دہلی کے قریبی دیہات میں پیش آیا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

پولیس کے مطابق اس تقریب میں شرکت کےلیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی، بھگدڑ مچنے کی وجہ لوگوں کی غیر معمولی تعداد تھی۔ 

واقعہ کے بعد یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید